فراڈ کیس ،صدر سی بی آرسوسائٹی الطاف احمد بٹ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

 
0
144

اسلام آباد 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد، ایف آئی اے کی اراضی سے متعلق فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت ، سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کیا گیا، آڈٹ میں سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے زمینوں کے معاہدوں ، مقررہ وقت میں ادئیگیاں نہ کرنے سمیت دیگر فراڈ سامنے آئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے زمین سے متعلق فراڈ کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پرسی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ،سیکرٹری محمد سلیم ، نائب صدر چوہدری نذیر احمد اور دیگر کیخلاف فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا۔ سپریم کورٹ نے سوموٹو کے ذریعے اس کیس کی سماعت کی تھی اور اس کی مکمل انکوائری کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تمام ہاسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کیا گیا جس سے مختلف جعلسازیاں سامنے آئیں ۔ جن میں زمینوں کے مختلف معاہدے ، مقررہ وقت ادئیگیاں نہ کرنا شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق متعدد خلاف قانون سیٹلمنٹ بھی سامنے آئے ہیں ۔