ایس ڈی پی اوز کا اپنے سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انقعاد

 
0
118

ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر(ر)کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر پولیس اور عوام کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ بدستور جاری۔

ہری پور 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی سرائے صالح، ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی بیڑ و صوابی میرا اور ڈی ایس سرکل خانپور جمیل الرحمن کی مکھنیال میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔ کھلی کچہریوں میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اہل علاقہ کی جانب سے مختلف مسائل اور تجاویز سے افسران پولیس کو آگاہ کرنے کے ساتھ اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے افسران پولیس نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ رونما نہ ہو۔ اپنے علاقہ میں مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کہڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں بروقت تھانہ کو مطلع کریں۔ علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ اپنے غیر رجسٹریشن موٹرسائیکل کی ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کرواکر ان کے ساتھ نمبر آویزاں کریں۔کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے تھانے میں یا کسی بھی آفیسر کے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔