راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، پتنگ نائٹ منانے والے 59 ملزمان گرفتار

 
0
109

راولپنڈی 11 فروری 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا پوٹھوہار سرکل میں رات بھر کریک ڈاون پتنگ نائٹ منانے مختلف شہریوں سے آئے شہری بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،علی الصبح بھی سی پی او نے مختلف تھانہ کے علاقوں کے دورے کیے۔

کریک ڈاؤن کے دوران 59 ملزمان گرفتار،ہزاروں پتنگیں برآمد کر لیسی پی او راولپنڈی ایس ایس ایس پی آپریشن خود نگرانی کرتے رہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیںہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں پتنگ بازی کے لئے آۓ دیگر شہروں کے افراد بھی شامل ہیں.

سی پی او عمر سعید ملک کے مطابق راولپنڈی پولیس رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 463 ملزمان گرفتار کر کے 80 ہزار کے قریب پتنگیں برآمد کر چکی ہیں۔