قتل کیس کا نامزد ملزم رفاقت علی 13 سال بعد بری

 
0
135

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے قتل کیس کے نامزد ملزم رفاقت علی کو 13 سال بعد بری کر دیا۔

ملزم رفاقت علی کو مرزا مبشر بیگ کو قتل کے الزام میں 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ سے دو شریک ملزمان کی پہلے ہی بریت ہو چکی ہے۔

وکیل ملزم کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعہ کا کوئی گواہ نہیں ہے۔ اس لیے دو شریک ملزمان کو ٹرائل کورٹ بری کر چکی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جن شواہد پر شریک ملزمان بری ہوئے ان شواہد پر مرکزی ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے ملزم رفاقت علی کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔