ہریپور 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی. جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل / فائنانس اینڈ پلاننگ) ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ہری پور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر پختون خواہ ہائی وے اتھارٹی اور ٹی ایم اے کے افسران نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر ہری پور نے میٹنگ کے شرکاء کو ہدایات جاری کیں کہ سب ڈویژن کی سطح پر محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جائے. تمام متعلقہ محکموں کے افسران اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدف کو پورا کریں.۔۔۔