جب یہاں دھماکے ہوتے تھے مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا،یہ نواز شریف کا پاکستان کا ہے،مریم نواز

 
0
360

سوات ،اپریل 01(ٹی این ایس):سوات میں مسلم لیگ کے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب یہاں دھماکے ہوتے تھے مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا،یہ نواز شریف کا پاکستان کا ہے۔کے پی حکمران سپریم کورٹ کے پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے،کے پی کے حکمران اور عمران خان مہرہ بن کے استعمال ہو رہے تھے،سوات میں سڑکیں بنانے کے بجائے اسلام آباد میں سڑکوں پر جا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سوات میں اپنی سیاسی طاقت کا اظہار کر رہی ہے۔اس دوران مریم نواز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سوات میں عوام کا سمندر نکل آیا ہے۔سوات نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر لبیک کہہ دیا۔جب یہاں دھماکے ہوتے تھے مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا۔سوات میں بارود کی بدبو ہوتی تھی،وہ مشرف کا پاکستان تھا۔دہشت گردی مٹ گئی ہے یہ نواز شریف کا پاکستان ہے۔

پ کی گلیاں اور گھر آباد ہو گئے ہیں۔انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکمران سپریم کورٹ کے پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے۔کے پی میں جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگائے گئے۔سوات میں سڑکیں بنانے کے بجائے اسلام آباد میں سڑکوں پر جا بیٹھے۔یہاں سیلاب کے وقت کہاں تھے عمران خان اور کے پی کے حکمران۔کے پی کے حکمران اور عمران خان مہرہ بن کے استعمال ہو رہے تھے۔

یہ سازشیں کب تک چلیں گی۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا حق اور سچ کا بیانیہ ہے۔سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا کیا وہ آئین کیساتھ مذاق نہیں۔عمران خان سے پوچھتی ہوں لوگوں کو بیوقوف کیوں بناتےہو۔ادھر ادھر کے ڈرامے کیوں کرتے ہو،عمران خان سیدھا کہو کہ تیر پرمہر لگائیں۔:زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں۔آیندہ انتخابات میں عمران خان اپنے ووٹر کو کہیں گےکہ تیر پر مہر لگائیں۔

زرداری اور عمران جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئےوہ عوام کانہیں۔جس ایجنڈےپر اکٹھے ہوئے وہ عوام کا ایجنڈا نہیں ہے۔آپ کو پتا ہے وہ جھنڈا کس کا ہے اور وہ ایجنڈا کس کاہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں۔کل نیب عدالت میں پیشی کی نواز شریف نصف سنچری مکمل کرنے جا رہے ہیں۔جس نے آئین اور قانون توڑا وہ کمر درد کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہو گیا۔

پاکستان میں یہ دو نظام کیوں ہیں،کیا پاکستان میں یہ دو نظام چلیں گے۔آئین اورقانون کو توڑنے والے کو واپس لانے کی کسی میں جرات نہیں۔کیا آپ کا ووٹ حقیر چیز ہے جب چاہے مسل دو۔انکا مزید کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم کوجیل میں ڈالا،ہتھکڑی ڈالی،جلا وطن کیا۔مشرف نےآئین توڑا،قانون توڑا،ملک پرقبضہ کیا،آئین پرقبضہ کیامشرف مکادکھا کرملک سےچلے گئے،کیاملک میں 2قانون چلیں گے۔