پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ تک جا پہنچی

 
0
571

اسلام آباد اپریل 16 (ٹی این ایس): وزیر اعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

12 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا جبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

وزیر اعظم آفیس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جہاں رجسٹرڈ اراکین کی تعداد 26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جا پہنچی ہے۔

سیٹیزن پورٹل پر ‫اندراج شدہ شکایات کی تعداد 20 لاکھ، 7 ہزار 560 ہے جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد تک 18 لاکھ، 49 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب کی 8 لاکھ، 75 ہزار 889 شکایات میں سے 8 لاکھ، 17 ہزار 916 حل کی جا چکی ہیں جبکہ وفاق کی 6 لاکھ، 99 ہزار، 257 شکایات میں سے 6 لاکھ، 54 ہزار 941 شکایات اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ، 27 ہزار 194، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار، 237 بلوچستان کی 16 ہزار 507 شکایات حل کی گئی ہیں۔

تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار 821 اوورسیز پاکستانیو کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا مؤثر استعمال کیا گیا ہے۔