پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری کردیئے گئے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے

 
0
402

لاہور اپریل 16 (ٹی این ایس): شیڈول کے مطابق دہم کے سالانہ امتحانات مکمل ہیں، نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے ہوگا، نہم کلاس کے تھیوری امتحانات18 جون سے 27 جون تک ہونگے، نہم کلاس کے نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ سکینڈایئر امتحانات 29 جون سے 27 جولائی تک ہونگے، انٹرمیڈیٹ سکینڈایئر کے نتائج کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا جبکہ فرسٹ ایئر امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی تک ہوں گے۔

فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ 4 جون تک کورونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔