الزام خان کی حکومت نے یہاں کچھ نہیں کیا،کے پی میں کوئی نیا پاکستان نہیں،وہی پرانے اسکول ہیں، نواز شریف

 
0
433

سوات ،اپریل 01(ٹی این ایس):سوات میں مسلم لیگ کے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الزام خان اب نہیں ٹہرے گا،سوات ایک نیا فیصلہ کرنے والا ہے۔یہاں پر الزام خان فارغ ہونے والا ہے۔الزام خان کی حکومت نے یہاں کچھ نہیں کیا۔کے پی میں کوئی نیا پاکستان نہیں،وہی پرانے اسکول ہیں، عمران خان ہمارا ہاتھ بٹاتے توہم ان کو بھی ساتھ لےکرجاتے لیکن تم نے گالم گلوچ کی سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سوات میں اپنی سیاسی طاقت کا اظہار کر رہی ہے۔اس دوران نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے لوگوں کا ایسا جذبہ پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔جس سوات کو میں آج دیکھ رہا ہوں،اس طرح کا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الزام خان اب نہیں ٹہرے گا،سوات ایک نیا فیصلہ کرنے والا ہے۔

یہاں پر الزام خان فارغ ہونے والا ہے۔الزام خان کی حکومت نے یہاں کچھ نہیں کیا۔کے پی میں کوئی نیا پاکستان نہیں،وہی پرانے اسکول ہیں۔کے پی میں کوئی یونیورسٹی کوئی کالج کوئی نیا اسپتال بنا ہے۔ہاں وزیرایک دوسرے پرالزام لگارہے ہیں۔2 ارب درختوں کے پیسے کہاں ہیں۔یہ پیسا آپ کا ہے،کسی کی جیبوں میں نہیں جائے گا۔عمران خان نے جہانگیر ترین کا مال کھا لیا۔

:نواز شریف نے کوئی رشوت نہیں لی۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب کچھ مان لیا،پھر بھی نہیں نکالا گیا۔اگر آپ نے ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آؤ۔آکر دیکھیں ترقی کسے کہتے ہیں آپ حیران رہ جائیں گے جبکہ عمران خان نے5 سال الزام تراشیوں میں گنوائے۔انہوں نے پشاور میٹرو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہتا تھا۔

ہور کی میٹرو بس 40، راولپنڈی کی 45 ارب کی بنی ہے لیکن پشاور کا میٹرو بس منصوبہ 70 ارب روپے کا ہے۔بولو عمران ، یہ باقی پیسا کون کھا گیا ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے۔کراچی ہو یا سوات ہم نے دہشت گردی کو ختم کیا۔ہم نے کراچی کی روشنیوں اور امن کو بحال کیا۔ملالہ سوات میں امن دیکھ کر ہی واپس آئی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمارا ہاتھ بٹاتے توہم ان کو بھی ساتھ لےکرجاتے لیکن تم نے گالم گلوچ کی سیاست کی ہے۔عمران خان! تم نے کے پی میں تباہی پھیلائی ہے۔اس موقع پر پھر انہوں نے اپنے عدالت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ کروڑوں لوگوں نے نوازشریف کو منتخب کر کے اسلام آباد بھیجا۔5 لوگ اسے واپس بجھوا دیتے ہیں،کیا آپ کو منظور ہے۔اس موقع پر انہوں نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے۔