جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمشن کا جائزہ اجلاس

 
0
328

اسلام آباد ،اپریل 01(ٹی این ایس):جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کمشن کے قیام سے لے کر 31 مارچ 2018ء تک مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 28 فروری 2018ء تک 4804 کیسز موصول ہوئے۔ جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 125 کیسز موصول ہوئے جنہیں ملا کر مجموعی مقدمات کی تعداد 4929 تھی۔ 28 فروری 2018ء تک 3164 کیسز نمٹائے گئے اور 31 مارچ 2018 تک مجموعی طور پر 3274 کیسز نمٹائے جاچکے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 31 مارچ 2018ء تک باقی ماندہ کیسز کی تعداد 1710ہے۔