کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسلام آباد کے فیصلے کی تعمیل، متعدد فارمیسیوں/میڈیکل سٹورز کا لائسنس معطل کرتے ہوئے احاطے کو محکمہ صحت، اسلام آباد کی ڈرگ کنٹرول ٹیم نے سیل کر دیا

 
0
133

اسلام آباد 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): کوالٹی کنٹرول بورڈ، اسلام آباد کے فیصلے کی تعمیل ، متعدد فارمیسیوں/میڈیکل سٹورز کا لائسنس معطل کرتے ہوئے احاطے کو محکمہ صحت، اسلام آباد کی ڈرگ کنٹرول ٹیم نے سیل کر دیا ہے جس میں ڈرگ انسپکٹرز ڈاکٹر امبر بشارت آر پی ایچ ۔ سمیت ڈاکٹر منصور لطیف آر پی ایچ۔ بورڈ شامل ہیں نے یہ فیصلہ ان آؤٹ لیٹس کی جانب سے کی جانے والی متعدد خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے اور سیکرٹری، کوالٹی کنٹرول بورڈ کی طرف سے ڈاکٹر سردار شبیر کے پیش کیے جانے کے بعد لیا گیا ہے۔ دیگر خلاف ورزیوں میں، فارماسسٹ کی غیر موجودگی میں ادویات کی فروخت، نسخے کے بغیر کنٹرول شدہ ادویات کی فروخت اور اسٹوریج کی شرائط کی پابندی نہ کرنا شامل ہیں۔
کوالٹی کنٹرول بورڈ ٹیم نے مختلف فارمیسیوں میڈیکل سٹورز جن میں
1. دھنیال میڈیکل سٹور بہارہ کہو۔
2. نیو بسم اللہ میڈیکل سٹور۔
3. اسلام آباد فارمیسی I-9 مرکز۔
4الحرام میڈیکل اسٹور I-10
سمیت کیپٹل میڈیکل سٹور، سرائے خربوزہ۔ پر مشتمل کاروائی عمل میں لائی گئی