ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

 
0
308

اسلام آباد 18 فروری 2022 (ٹی این ایس): انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 175.39 سے بڑھ کر 175.86 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے چوتھے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج انٹر بینک میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔