ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی نمو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا صنعتی پالیسی کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب

 
0
269

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی نمو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے،اس سال اس شعبہ میں نمو کی شرح 12.2 فیصدرہی،گزشتہ حکومتوں کی بےربط پالیسیوں کیوجہ سے ملکی صنعتی پیداوار مشکل کا شکار رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انڈسٹریل پالیسی پر منعقدہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورک شاپ کا مقصد نئی صنعتی پالیسی پر وزارتوں کے مابین مشاورت کو فروغ دینا ہے،ورکشاپ میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے بھی شرکت کی۔تقریب چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ملکی معیشت میں ڈی ایف ڈی ( ڈومیسٹک فائنل ڈیمانڈ )کے کردار کو سراہتے ہیں،ملک میں ایل ایس ایم گروتھ اس سال 12.2 کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے نیشنل ایس ایم ای پالیسی متعارف کروائی، آٹو پالیسی کی بدولت آٹو پارٹس کی لوکل پیداوار 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ حکومتوں کی بےربط پالیسیوں کیوجہ سے ملکی صنعتی پیداوار مشکل کا شکار رہی۔انہوں نے کہاک پاکستان کا جی ڈی پی میں صنعتی پیداوار کا حصہ مخض حصہ 14 فیصد ہے،

بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے صنعتی پیداوار کی شرح نمو 25 فیصد ہونی چاہیے،صنعتی ترقی سے ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکے گے، خسرو بختیار نے کہا کہ پالیسی میں درآمدی اشیا کی متبادل پروڈکشن اور برآمداتی صنعتوں کا فروغ اہم عنصر ہو گا، میں صنعتی پالیسی کی تشکیل کے لئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کا شکر گزار ہوں اورامید کرتا ہوں ورک شاپ کے اختتام پر ہم نئی صنعتی پالیسی کیلئے 10-20 سکیٹرز کا انتخاب کر لیں گے۔\