سکیورٹی فورسز نے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا، آئی ایس پی آر

 
0
965

شمالی وزیرستان 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): سکیورٹی فورسز نے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ کے علاوہ مختلف کیلبر کے رائونڈز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔