وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

 
0
347

ماسکو 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےروسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جمعرات کو یادگارآمد پردوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔یادگار کریملن کے باہر الیگزینڈرگارڈن میں تعمیر کی گئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔