یوکرین کے ملٹری ایئر بیسز اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیاہے، روسی وزارت دفاع، پانچ روسی جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، یوکرینی فوج

 
0
551

ماسکو 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی شروع ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر یوکرین کے ملٹری ایئر بیسز اورایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیاہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روسی رزارت دفاع کی طر ف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کے فوجی اڈوں پر موجود فوجی انفراسٹرکچر کو بے کار کر دیا گیا ہے۔

ادھر یوکرینی فوج کی جوائنٹ فورسز کمانڈ نے ملک کے مشرقی حصے میں پانچ روسی جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔