بھارت عالمی سطح پر تیز ترین ترقی کرتی ایک اہم معیشت ہے،آئی ایم ایف 

 
0
10545

رواں مالی سال کے دوران بھارتی قومی مجموعی پیداوار میں ترقی میں اندازہ 7.3 لگایا گیا ہے،آئی ایم ایف 
نیویارک8 اگست(ٹی این ایس)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران بھی بھارت نے دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی ہوئی ایک معیشت کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بھارتی قومی مجموعی پیداوار میں ترقی میں اندازہ 7.3 لگایا گیا ہے جبکہ ایشیا کی اس تیسری بڑی معیشت کی گزشتہ برس اس ترقی کی شرح 7.5 رہی تھی۔ اس عالمی جائزے کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے ایک خوش کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ آئندہ برس اس ملک میں الیکشن منعقد ہونا ہیں۔