آج وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان نہیں ہو گا، نعیم الحق

 
0
413

اسلام آباد اگست 08(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان نہیں ہو گا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کی اینکسی میں رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہاؤس کا دورہ کیا، ویک اینڈ پر عمران خان اپنی رہائش گاہ چلے جائیں گے۔نعیم الحق کا مزید کہنا ہے کہ اگر این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے،باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہوجائے گا۔رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔