نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ٗ اہلیہ جگنو محسن 

 
0
1073

لاہور8اگست(ٹی این ایس) نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی اور چیئر مین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے کہاہے کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہاں شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے ٗوہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں نجم سیٹھی نے 3 اگست کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے۔