وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد جائیں گے وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع

 
0
1661

اسلام آباد ستمبر 05 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد جائیں گے، وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کل یوم دفاع کے موقع پر آزاد کشمیر مظفرآباد جائیں گے۔
وزیراعظم مظفرآباد میں کشمیری شہداء سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے یوم دفاع پر اظہار یکجہتی کشمیر بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کل جمعے کو یوم دفاع6 ستمبر کو بھرپور قومی اورملی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ جبکہ اس کے ساتھ کشمیر آور بھی منایا جائے گا، کشمیر آور میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام بھی دیا جائیگا، پاک فوج نے یوم دفاع کا پروموبھی جاری کردیاہے، ترجمان پاک فوج نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 2019، پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں، ہر شہید کو یاد رکھا جائے،میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیک ”آئیں چلیں شہید کے گھر“ اور ہیش ٹیگ ”کشمیر بنے کا پاکستان“بھی استعمال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 28 اگست کویومِ شہداء و دفاع کی تقریبات سے متعلق بتایا کہ اس بار ”کشمیر بنے گا پاکستان“ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، جی ایچ کیو میں دن کے وقت منعقدہ تقریب میں صرف شہداء کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے، آرمی چیف شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔
تاہم کشمیربھی یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔