اسلام آباد ستمبر 05(ٹی این ایس): موٹر وے پولیس سے بدتمیزی ہراساں کر کے بلیک میل کرنے والے ہوٹل ملازمین کے خلاف مقدمہ درج تھانہ سہالہ ASI چوہدری زوالفقار نےمعاملے کی چھان بین کے بعد ہوٹل کے چار ملازمین کو گرفتار کرلیا روات ٹی چوک کے قریب ہائی وے پر موٹر وے پولیس ڈیوٹی کرتے ہوئے بڑی HTV گاڑیوں روک رھی تھی ہوٹل کے سامنے گاڑی کھڑی ہونے پر ہوٹل ملازمین نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو گھیر کر ویڈیو بنانا شروع کر دی چاۓ کے پیسے نہ دینے کا الزام سہالہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پوھنچ گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود ہائی وے روڈ ٹی چوک کے قریب موٹر وے پولیس حسب معمول ڈیوٹی پر معمور تھی کہ کانوائے گزارنے کے احکامات ملنے پر پولیس نے ہیوی گاڑیوں کو ایک سائیڈ پر روکنا شروع کیا تو ایک ٹرالا ذائقہ شنواری ہوٹل کے سامنے روڈ پر رک گیا جس پر موٹر وے پولیس کے مطابق ہوٹل ملازمین نے اعتراض کیا پولیس نے سمجھایا مگر ملازمین جن میں منشی احسان ۔عاقب خان ۔عثمان۔فیض اللہ ۔ سمیت دیگر آٹھ دس نا معلوم اشخاص پولیس کی سرکاری گاڑی آ کر زبردستی روک کر یرغمال بنا لیا مزکورہ اشخاص کو گاڑیاں ہوٹل کے سامنے رکنے پر کاروبار متاثر ہونے کا رنج تھا احسان وغیرہ نے غلیظ دیتے ہوئے کہا تمہاری ویڈیو بنا رھے ہیں جبکہ اسی دوران ہوٹل سے نا معلوم افراد ڈنڈے وغیرہ لا کر پولیس گاڑی پر حملہ آور ہوئے موٹر وے پولیس کی کال پر تھانہ سہالہ پولیس موقع پر پوھنچ گئی اسی دوران مزکورہ اشخاص نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تاکہ ہمیں بلیک میل کر سکیں جس سے محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہوٹل ملازمین کی طرف سے ویڈیو میں موٹر وے پولیس افسران پر چاۓ کے پیسے نہ دینے کا الزام لگایا گیا تھانہ سہالہ پولیس ASI چوہدری زوالفقار نے معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 4 ہوٹل ملازمین کو گرفتار کرلیا