جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی کردار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے نیب سے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی

 
0
2321

اسلام آباد ستمبر 04 (ٹی این ایس): جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی کردار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے نیب سی10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے، پلی بارگین کرنے والے ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، عامر ، سراج شاہد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے 266.175 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی ہے جو حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کی جائے گی۔