ایران کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

 
0
603

نیویارک جنوری 6 (ٹی این ایس)ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اختلاف رائے کا شکار، اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ایران میں جاری مظاہروں پر اراکین اختلاف رائے کا شکار ہوگئے ٗروس کی جانب سے معاملہ سلامتی کونسل لانے پر امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے مظاہرے سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ نہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ دنیا ایران معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔فرانس کا کہنا ہے کہ ایرانی معاملات پر تشویش ضرور ہے مگر اس سے عالمی امن کو خطرہ نہیں۔برطانوی مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے جائز سیکورٹی مفادات کا حصول اکثر ایسے انداز میں کیا گیا جس سے عدم استحکام پیدا ہوا اور دیگر ممالک کوخطرہ ہوا، دہشت گردی کو مدد ملی اور خود ایرانی معیشت کو نقصان ہوا۔