فلم ’’ہائی جیک‘‘ 18مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

 
0
428

بیجنگ12مئی (ٹی این ایس)بالی وڈ اداکار سومیت ویاس کی کامیڈی فلم ’’ہائی جیک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ٗفلم 18مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی ایک ایسے عملے کے گرد گھومتی ہے جو بقایا جات کی عدم ادائیگی پر طیارے کو ہائی جیک کرتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سومیت ویاس، سونالی سہگل، منترا، سرتھک کاکڑ، کومد مشرا، رادھیکا بنگیا، پریانشو پنیولی اور ادھر کھرانہ شامل ہیں۔