سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا

 
0
228

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے،

یہاں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مائیکل وان نے کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے اور یہ دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے۔