چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی

 
0
168

اسلام آباد 26 فروری 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم وچیئرمین عمران خان کی سربراہی میں بنائی گئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں مجموعی طور پر 60 ممبران شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی،اعجاز چوہدری، اسد قیصر، ابراہیم خان، علی زیدی، شیریں مزاری ،قاسم خان سوری، شاہ فرمان، چوہدری سرور، میاں محمود الرشید، سرور خان اور حماد اظہر،عثمان بزدار، عاطف خان، عامر ڈوگر، علی اعوان، مراد سعید،ظل ہما ، کنول شوذب، فرخ حبیب، مشتاق غنی، سیف اللہ نیازی اور دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔