پولینڈ کی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت

 
0
122

اسلام آباد 25 فروری 2022 (ٹی این ایس): پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔پولینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق پاکستانی شہری 15 دنوں کے اندر آگے سفر کر سکتے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آج سے پی سی آر ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور قرنطینہ سرٹیفکیٹس سمیت کرونا وائرس کی تمام پابندیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے پاس کارآمد ڈرائیونگ لائسنس ان کے نام پر رجسٹریشن اور کارآمد انشورنس پریمیم ہونا لازمی ہے۔نام پر گاڑی نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی شخص کے پاس مستند ترجمے کا حامل نوٹرائزڈ مختارنامہ ہونا چاہئے۔