بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید دو کشمیری جوانوں کو شہید کردیا

 
0
134

اسلام آباد 25 فروری 2022 (ٹی این ایس): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں دو کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے ان جوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔