وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں، بلاول بھٹو

 
0
128

اسلام آباد 01 مارچ 2022 (ٹی این ایس): چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکا ہے، اب ہم تحریک لائیں گے۔عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکاہے ،اب ہم تحریک لائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔ ہم جمہوری حق کا استعمال کرکے عوام کے پاس جارہے ہیں،ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ۔

انہوں نے مورو میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری 2دن کی محنت کے نتیجے میں عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔اسلام آبا دپہنچیں گے تو قیمتیں کتنی کم ہوں گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ کرسی پر بیٹھا شخص کسی کا نہیں سوچتا۔ملک کےسربراہ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔کبھی عدالت پرحملہ،کبھی سیاسی مخالف کوجیل بھیجاجاتاہے۔آصف زرداری کےانٹرویو کونشرہونے سےروکا جاتاہے ۔ہم آمرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے۔عوام مشکل میں ہین۔ کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔نوجوان ڈگریاں لے کر دھکے کھارہےہیں۔عمران خان روٹی ،کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں۔یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ہوا تو اقدامات بہت تاخیر سے کی گئی۔مرکزی حکومت بحران کو جنم دیتی ہے۔ملکی معیشت ڈرامے بازی سے نہیں چلتی۔وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔