امریکہ نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا

 
0
206

امریکا 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو نہیں پتا اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ روسی صدر دنیا میں تنہا ہے۔ امریکا نیٹو رکن ممالک کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ کیلئے امریکی فوج بھجوا رہے ہیں۔ پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا ۔ جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت نہیں اٹھاتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔