یوکرین کے الحاق کے لیے بات چیت سے پہلے تنازع ختم ہونا چاہیے، یورپی یونین

 
0
155

برسلز 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہاکہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر بحث ہونے سے پہلے تنازعہ ختم ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج، یورپی یونین اور یوکرین پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں ؕ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے اور اس کے ہمیں اگلے اقدامات کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔

واضح رہے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے لیے ایک سرکاری اپیل پر دستخط کیے، جس میں ایک نئے خصوصی طریقہ کار کے ذریعے یوکرین سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا ؕ۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے منگل ایک قرارداد منظور کی جس میں یورپی یونین کے اداروں سے یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔