مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے رابطہ

 
0
203

اسلام آباد 07 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ملک کی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے علیم خان سے بھی رابطہ کیاگیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا۔اجلاس آج لاہور میں واقع جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا۔جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ترین گروپ کے ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔ ترین گروپ کے ارکان پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں پر مشاورت کریں گے

موجودہ سیاسی منظر نامے پر پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پچھلے تین دن میں چالیس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے ترین کی رہائش گاہ پہ بھی جائیں گے۔ پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا۔

جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا، چالیس ارکان میں دس صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔ علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔