اسلام آباد 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔اپوزیشن اراکین تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے ، رانا ثنا اللہ ، نوید قمر ، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور شازیہ مری بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے۔
سابق اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو جمع کروا دی گئی ،اپوزیشن اراکین رانا ثنا اللہ ،پیپلزپارٹی رہنمانوید قمر ،سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور شازیہ مری تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔سابق اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو جمع کروا دی ۔تحریک عدم اعتماد پر 86اراکین کے دستخط موجود ہیں۔













