حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ

 
0
406

اسلام آباد ،اکتو بر17(ٹی این ایس):حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا۔731پر تعیش اشیاء پر10سے 50فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا۔731پر تعیش اشیاء پر10سے 50فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے والی اشیاء میں چاکلیٹ ،پرفیوم ، ڈیری پراڈکٹس ،میک اپ ،ڈائپر ،شیمپو اور پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے شامل ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے بجٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ڈیوٹی کے نفاذ کا مقصد پر تعیش اشیاء کی درآمدات کو روکنا ہے ۔