وزیراعظم نے عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کے اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا

 
0
129

اسلام آباد 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار اور جہانگیر ترین گروپ کے ناراض اراکین کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات تین بجے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کےارکان اسمبلی کو آج ساڑھے تین بجے اسلام آباد طلب کیا ہے جہاں وہ ارکان اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات تین بجے ہوگی جس میں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی موجود ہوں گے جب کہ اس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔