ترین گروپ کا وزیراعظم کی طرف سے طلب کئے گئے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

 
0
191

اسلام آباد 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ترین گروپ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ترین گروپ کے ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے ،عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلی قبول نہیں۔