ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ضلع بھر کی مجموعی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ۔

 
0
190

میٹنگ میں ضلع بھر میں اہم مقامات، مساجد، امام بارگاہوں ،دیگر عبادت گاہوں اور فارنرز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کی سیکورٹی سے متعلق ہدایات دی گئی۔

ہری پور 09 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور، جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر میں اہم مقامات، مساجد، امام بارگاہوں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور فارنرز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے ساتھ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ سیکورٹی سےمتعلق ضروری ہدایات سے افسران پولیس کو تفصیلی آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر من عن عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے سرکل و تھانہ کی حدود میں اہم مقامات، مساجد، امام بارگاہوں،اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور فارنرز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا خود دورہ کریں اور منتظمین سے ملاقات کرنے کے ساتھ انکی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات ،نصب سی سی وی کیمرہ اور ڈی وی آر کو چیک کریں اور مزید سیکورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے انکی کمی بیشی سے متعلق ان کو آگاہ کرنے کے ساتھ جلد از جلد اس کمی بیشی کو دور کرنے کی تلقین کریں۔ ڈیوٹی کے دوران کوئی پولیس افسر یا جوان موبائل فون کا استعمال نہیں کرے گا۔ حالیہ رونما ہونے والے واقع کے پیش نظر اپنے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات افسران وجوان الرٹ رہ کرڈیوٹی کرنے کے ساتھ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کریں۔ جمعہ کے اجتماعات، امام بارگاہوں،اقلیتوں کی عبادگاہوں اور فارنرز سیکورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے اور اپنے اردگرد ایریاز میں نظر رکھنے کے ساتھ اپنی حفاظت کے پیش بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی تھوڑی سی کوتاہی کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقع کا سبب بن سکتی ہے۔ سرکل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اپنے ایریاز میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو ایس ایچ اوز خود سُن کر انکی شکایت پر قانون کیمطابق کاروائی کریں۔ اپنے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال بنائیں۔ سیکورٹی انتظامات میں کوتائی یا غفلت کی صورت مرتکب پولیس اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔