علیم خان کی نواز شریف سے لندن میں خفیہ ملاقات

 
0
89

اسلام آباد 11 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ جو 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

ن لیگ یا علیم خان کے نمائندوں نے اب تک اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی، علیم خان عمران خان سے بغاوت کے بعد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔

علیم خان عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے ہی لندن روانہ ہوگئے تھے، یاد رہے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔