لاہور، فیصل آباد،ملتان میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال

 
0
332

اگست 2(ٹی این ایس)لاہور، فیصل آباد اور ملتان کےسرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آج دوسرے دن بھی ہڑتال پر ہیں، ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں کام شدید متاثر ہے جس کی باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

لاہور کےہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دوسرے شہروں سے آئے مریض شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

فیصل آباد اور ملتان میں بھی ینگ ڈاکڑوں نے ہڑتال کرتے ہوئےایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں کام بند کر دیا ہے۔

سول اور الائیڈ ہسپتال کے گائنی وارڈز میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد کئی آپریشن بھی متاثر ہوئے جس پر مریضوں کے ورثا نےہسپتال کےباہراحتجاج کیا۔

مختلف وارڈز میں مریض تکلیف کے باعث پریشان حال ہیں، بہت سے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے نجی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ۔