فنڈنگ کے ریکارڈز ہم جمع کرواچکے ہیں، عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں، مریم اورنگزیب

 
0
136

اسلام آباد 15 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 7 سال میں ایک بھی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا، عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 7سال سے جاری کیس میں پیش ہورہے ہیں، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست دی، فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں، اپنا حساب دینے کو تیار نہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ فنڈنگ کے ریکارڈز ہم جمع کرواچکے ہیں، 7 سال سے یہ لوگ اپنا کیس ثابت نہیں کر سکے، اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009 میں 5 اکاونٹس چھپائے اور 2 دکھائے گئے، اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں، 7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا، عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں، جو اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسے دئیے ہیں وہ آپ کھا گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب سےسوال کروتوکہتے ہیں آپ حساب دیں، فارن فنڈنگ کیس پرالیکشن کمیشن کوفوری فیصلہ دینا چاہیے،اسٹیٹ بینک کا پورا ریکارڈ پبلک کیا جائے، عمران

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صادق اور امین کا ڈھونگ رچانے والے جلد ملک سے بھاگیں گے۔