مولانافضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ

 
0
171

اسلام آباد 16 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نسلی اوراصلی لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے، اپوزیشن کوتحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے، اسپیکر 63 اے کےتحت کسی بھی ممبرکا ووٹ منسوخ کرسکتے ہیں۔ 63اےکی خلاف ورزی کرنیوالاووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان ملک کوانارکی کی طرف لے جا رہے ہیں،کسی کوالجھنےاورلڑنےکی ضرورت نہیں، 27مارچ کواتوارہے،ا س دن عدم اعتمادپرووٹنگ نہیں ہوگی، 20مارچ سے 2 اپریل تک رینجرز، ایف سی کواختیارات دے رہا ہوں۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اسپیکر سے جا کے پوچھوں گا کس دن ووٹنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 25 مارچ کواسلام آباد آرہی ہے، 23 مارچ کو جی ٹین سی فلائے کرنے جا رہا ہے ، مولانافضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں، مولانافضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا پتہ ہے ، سب کی پرانی تاریخ یہ ہے کہ یہ مل کے کھیلتے ہیں، فضل الرحمان وحشی جٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی، تو ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا، ہمارا ذاتی کسی سے کوئی مسئلہ نہیں، کیا مولانافضل الرحمان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں؟ ہم اپوزیشن والوں کو مکمل تحفظ دیں گے مگر ملک میں اہم ایونٹ کے بعد، اسد عمر اور پرویزخٹک ق لیگ سمیت تمام اتحادیوں سےبات چیت کررہے ہیں، مجھے امید ہے ق لیگ اور اتحادی عمرا ن خان کا ساتھ دیں۔