ہری پور تھانہ ناڑہ آمازائی پولیس کی کاروائی۔بیوی کے قتل میں ملوث خاوندآلہ قتل پستول سمیت گرفتار

 
0
126

ہری پور 16 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ہری پور تھانہ ناڑہ آمازائی پولیس کی کاروائی۔بیوی کے قتل میں ملوث خاوندآلہ قتل پستول سمیت گرفتار۔تھانہ ناڑہ آمازئی کی حدود دہیہ شیلدار پائیں میں خاوند نے گھریلوں تنازعہ پر اپنی بیوی کوقتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔ مقتولہ کی بھائی کی مدعیت میں ملزم راحت شاہ عرف چٹا ولد منور شاہ سکنہ شیلدار پائیں کے خلاف زیر دفعہ302کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او و انوسٹی گیشن سٹاف کو ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ آمازائی انسپکٹر منیر خان نے تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران ملوث ملزم راحت شاہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول 30بور معہ07عدد کارتوس برآمد کرلئے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔۔۔۔۔۔