تحریک عدم اعتمماد، قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا

 
0
186

اسلام آباد 17 مارچ 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔ سیکریٹریٹ کو 21 مارچ سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کے لیےتیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری کردیا جائے گا۔

اسپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش اور مرمت تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔

21 مارچ کوخیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جاے گا۔22 تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 25 یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا ۔ تحریک عدم اعتمماد پر 2 یا 3 دن بحث اور پھر ووٹنگ ہوگی۔ووٹنگ اوپن اور اراکین کی ڈویژن کے ذریعے ہوگی۔