ہریپور جی ٹی روڈ سٹار موٹرز کے سامنے فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں تربیلہ روڈ محلہ سواتیاں کا آفتاب ولد ابرار قتل

 
0
157

ہری پور 19 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ہریپور جی ٹی روڈ سٹار موٹرز کے سامنے فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں تربیلہ روڈ محلہ سواتیاں کا آفتاب ولد ابرار قتل۔تفصیلات کے مطابق نا معلوم وجوہات کی بنا پر نا معلوم شخص نے آفتاب ولد ابرار ساکناں تربیلہ روڈ محلہ سواتیاں کو جی ٹی روڈ سٹار موٹرز کے قریب فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔جسے فوری طور پر ٹراما سینٹر ہریپور پہنچایا گیا۔لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔