تحریک عدم اعتماد، پی ٹی آئی ایم این اے کو کتنے کروڑ کی آفر ہوئی؟

 
0
148

اسلام آباد 20 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کی ایم این اے کو پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر،رکن اسمبلی نصرت واحد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو میں رکن اسمبلی نصرت واحد نے کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی آفر ہوئی ، سولہ کروڑ کی آفر کی گئی ، نصرت واحد نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد سپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ، لیکن حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی ،حرام کا پیسہ شکل نہیں نسل بگاڑتی ہے ۔