ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کاروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 05 جواری گرفتار

 
0
129

ہری پور 20 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کو دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اپنے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ پہاڑو چورکسی میں کچھ افراد مرغوں کو لڑوا کر جوائ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی مشغول 05 جواری فیصل ولد عبدالرشید سکنہ پٹھان کالونی، طاہر ولد علی گوہر سکنہ خاموش کالونی غازی، محمد زاہد ولد محمد ارشاد سکنہ سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ، اختر نواز ولد محمد فیاض سکنہ سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ، طیب خان ولد غلام مرتضیٰ سکنہ سیکٹر نمبر 4 کو موقع سے گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 47 ہزار 800 روپے، 05 عدد لڑائی والے مرغے، 03 عدد موٹرسائیکل، 01 کیری ڈبہ اور 01 رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ موقع سے فرار جواریوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔