تھانہ سرائے صالح پولیس کی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں!

 
0
130

03 منشیات فروش گرفتار، 4412 گرام چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد

ہری پور 20 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں اپنے ذرائع سے معلوم پر گاڑ روڈ پر کیری ڈبہ اپلائیڈ فار کو روک تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے 01 پیکٹ چرس برآمد ہوا برموقع وزن کرنے پر 2 کلو 280 گرام نکلی جس کو قبضہ پولیس کرکے گاڑی ڈرائیور صغیر احمد ولد خورشید احمد سکنہ نئی آبادی علی خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران روڈ بگڑہ پل پر نائید ولد عبدالغفار سکنہ شوراگ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 132 گرام چرس برآمد ہوئی۔ لنک روڈ محلہ رحمت آباد کاروائی کے دوران حقنواز عرف کالا ولد بوستان سکنہ محلہ رحمت آباد سوکا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 30/30 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔