شہباز گل سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد گیٹ سے واپس چلے گئے

 
0
145

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد گیٹ سے واپس چلے گئے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت کے لیے اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی عدالت پہنچ چکے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے تاہم وہ عدالت کے دروازے سے ہی واپس چلے گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر انتشار پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔