پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ

 
0
937

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب پیر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے ان کے ہم منصب وانگ یی کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔