سائبر کرائم ایف ائی اے ملتان کی روہیلانوالی میں مقامی پولیس کے ساتھ ملکر احساس کفالت پروگرام میں امدادی رقوم کی تقسیم میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

 
0
140

مظفرگڑھ 23 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ایف ای اے ڈیریکٹر بابر بخت قریشی کے حکم پر شعیب ہارون انچارج ساٸبر کراٸم ملتان کے زیر نگرانی ایس ایچ او سلیمان سعیدSI معہ ریڈنگ ٹیم نے اسسٹنٹ ڈاٸیریکٹر BISPمظفرگڑھ کی درخواست پر روہیلانوالی میں احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقوم کی تقسیم میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف کارواٸی کی ہے۔بستی پیر والا میں موجود تین کس افراد نے علاقہ کی خواتین سے پانچ ہزار روپے فی کس کٹوتی کر رہے تھے۔۔

سروٸے ٹیموں نےمذکورہ خواتین کا نام احساس کفالت پروگرام روہیلانوالی میں درج کرنے کی بجاٸے ضلع لاھور کی مختلف تحصیلوں میں دانستہ طور پر درج کردیا۔۔اور خواتین کو رقوم کے حصول کے لیے لاھور جانے کی دھمکی دیتے۔۔جسپر مجبورن غریب خواتین14000 میں سے آدھی رقم ایجنٹوں کو دینے کے لیے تیار ہو جاتی۔اسطرح ملزمان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا۔۔

موقع پر ملزمان سے برامد شدہ BVS ڈیواٸس چیک کی گٸی تو وہ ڈیواٸس لاھور کے ریٹیلر کی نکلی جسمیں جعلی GPS لوکیشن کے سافٹ وٸر joystick اور دیگر سافٹ وٸیر انسٹال شدہ برامد ہوٸے۔جس سے ڈیواٸس کو آزادانہ طور پر دوسری جگہ لے جا کر استعمال کرتے رہے۔
ملزمان سے موباٸل فونز اور HBL کنکٹ ڈیواٸس اور لوٹی ہوی رقم مبلغ/ 105000=روپے اور خواتین کےمتعدد شناختی کارڈز برامد ہوٸے۔
ملزمان اعجاز احمد , محمد نعیم اور محمد ساجدکو مقدمہ درج کر کے موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقات کا داٸرہ محکمہ BISPکی سروٸےٹیم اور HBL کے کنکٹ ڈیواٸس حکام کے خلاف بڑھا دیا گیا ہے۔۔